• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈیفنس موڑ پر پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک زیر آب

کراچی، ڈیفنس موڑ پر پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک زیر آب


کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی ہے جس کے باعث اطراف کے روڈ زیر آب آگئے ہیں۔

ڈیفنس موڑ کورنگی روڈ پر پانی کی بڑی لائن پھٹ گئی جس کے سبب لائن سے پانی کا فوارہ جاری ہوگیا جس سے کئی فٹ اوپر تک پریشر سے ساتھ پانی کا رساؤ جاری ہوگیا۔

پانی کی لائن پھٹنے کے سبب کورنگی روڈ اور اطراف کی سڑکیں زیر آب آنے لگیں ، جبکہ مین لائن سے پانی پریشر سے نکلنے سے علاقے میں موجود نالہ بھی زیر آب آگیا ہے۔

تازہ ترین