• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روز قبل سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیر کی لاش نہ مل سکی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سمندر میں تین روز قبل ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی لاش نہیں مل سکی،تفصیلات کے مطابق 13 جنوری کو ابراہیم حیدری تھانے کی حدود پاسبان چوک کورنگی نمبر 04 علی اکبر شاہ گوٹھ کا رہائشی 30 سالہ ماہی گیر سلمان ولد حافظ محمد سلطان دیگر ماہی گیروں کے ساتھ الاسردار نامی کشتی میں شکار کے لئے سمندد میں گیا تھا، 16 جنوری کو مچھلی کے شکار کے دوران جال گراتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے سمندر میں گر گیا تھا ۔
تازہ ترین