• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم، کشمیریوں اور سکھوں کا بھارتی یوم جمہوریہ، یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان

برمنگھم (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں اور سکھوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ اور ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے یوم سیاہ منانے کی مشترکہ کال دے دی۔ 26جنوری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر مظاہرے کا اعلان بھی سامنے آگیا۔ صدر تحریک کشمیر راجہ فہیم کیانی اور ترجمان ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے برمنگھم میں مشترکہ پریس بریفنگ دی۔ فہیم کیانی کا کہنا تھا کہ 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے سے نقاب اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 167دنوں سے لاک ڈاؤن اور محاصرہ ہے۔ دریں اثنا ترجمان ورلڈ سکھ پارلیمنٹ رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو اپنے حقوق کے لئے بولنے کی آزادی نہیں ہے‘ متنازع شہریت بل سے مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں ہے۔

تازہ ترین