• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں ایک روز میں121بجلی چورپکڑ ےگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں121بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ67ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لا کھ روپے جرمانہ عائدکردیا ۔18جنوری کو ملتان میں14 گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو26775یونٹس چوری کرنے پر446385روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ وہاڑی میں13گھریلواورکمرشل صارفین کو9385یونٹس چوری کرنے پر160037 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں16گھریلواورکمرشل صارفین کو19720یونٹس چوری کرنے پر333540روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں14گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو42532یونٹس چوری کرنے پر823255 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
تازہ ترین