• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک فوج نے شدید برفباری سے رٹو میں پھنسے 22 طلبہ و طالبات کو بحفاظت نکال لیا

پاک فوج نے شدید برفباری سے رٹو میں پھنسے 22 طلبہ و طالبات کو بحفاظت نکال لیا 


راولپنڈی (وقائع نگار،جنگ نیوز) پاک فوج نےشدید برف باری کے باعث رٹو ( استور )میں پھنسے ہوئےنجی یونیورسٹی کے22 طلبہ وطالبات کو بحفاظت نکال لیا۔ یہ طالبعلم اسکینگ کے لئے گلگت گئے تھے تاہم شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پھنس گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ طلبہ رٹو کے مقام پر گزشتہ 5 دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔

تازہ ترین