• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکی ، شادی ہالز کیس، سی ڈی اے کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مارکی اور شادی ہالز ریگولر کرنے کے کیس میں6 ماہ گزرنے کے باوجود سی ڈی اے کی طرف سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ ہوا تو چیئرمین سی ڈی اے کو بلالیں گے۔ عدالت نے سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے انتظارحسین ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پرعدالت نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کو جواب جمع کرانے کے لئے اور کتنا وقت درکار ہے؟ وکیل کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کب جواب جمع کرانا ہے؟ ۔ بعد ازاں عدالت نے مارکی اور شادی ہالز پر سی ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین