• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے69میں توانائی کے منصوبے مکمل کئے جائیں‘اشتیاق اڑمر

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے محکمہ پیسکو کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حلقہ پی کے 69 میں قومی مفاد کے توانائی کے منصوبے بلاتاخیراور بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ بجلی صارفین کو کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے ۔ یہ ہدایات انہوں نے پشاور میں پیسکو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انور تاج ، چیف ایگزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد خان، ایس ای سمیع اللہ بنگش اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں حلقہ پی کے 69 میں فیڈر ون پر تعمیراتی کام کی تکمیل، فیڈر ٹو پر کام تیز کرنے سمیت کنڈا کلچر کے خاتمہ، زائد بلوں، بقایاجات، کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی لانے پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا، چیف ایگزیکٹیو نے عوام سے بجلی چوری کی روک تھام، کنڈا کلچر خاتمہ اور بروقت بل ادائیگی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہو جس کے لئے عوامی تعاون ازحد ضروری ہے ۔ فیڈر ٹو پر تعمیراتی کام جلد مکمل ہوگا جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی میں مزید بہتری آئے گی وزیر ماحولیات نے حلقہ نیابت میں تمام منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بجلی ترسیل کو رمضان المبارک سے پہلے یقینی بنانے پر زور دیا۔
تازہ ترین