• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے، چینی سمیت متعدد اشیاء کی قلت، دکانداروں کو فراہم کرنے کا انکشاف

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی آٹے، چینی سمیت متعدد اشیاءکی قلت، یوٹیلٹی اسٹورز سے دکانداروں کو اشیاءکی فراہمی کا انکشاف، پھلیلی، کالی موری میں یوٹیلٹی اسٹور کے عملے کی جانب سے چینی، گھی، چائے کی پتی و دیگر اشیاء دکانداروں کودی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو اربوں روپے کی سبسڈی دیئے جانے کے باوجود حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز عوام کو ریلیف نہ دے سکے۔ حیدرآباد سمیت ملک بھر میں آٹے، چینی سمیت اشیائے صرف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو اربوں روپے کی سبسڈی اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، لیکن حکومتی اقدامات سے گراں فروشی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ حیدرآباد میں ایک درجن سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی، مصالحہ جات سمیت مختلف اشیاءموجود نہیں جبکہ جو اشیاءموجود ہیں ان کی اور مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق نہ ہونے کے برابر ہے۔

تازہ ترین