• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاپاکستان سکیم میں فارموں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی:ن لیگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز اور سٹی صدر سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ عوام سلیکٹڈ وزیر اعظم سے چھٹکارہ چاہتےہیں ۔یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ( ن) سٹی کے اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما ثروت خان ، فہمیدہ چوہان ، افشین بٹ، روبینہ شاہین، تہمینہ نور، شہیلا اقبال و دیگر شریک تھیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیاپاکستان سکیم میں مکان کے فارموں کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ۔ بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ غریب کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔بجلی، گیس، پٹرول ، آٹےسمیت دیگر ضروری اشیا کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اس وقت حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے ۔بیساکھیاں ہل گئیں تو حکومت دھڑام سے نیچے گرے گی۔
تازہ ترین