• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا ختم ہوگئی! وہان پابندی کے سائے میں بھوتوں کا شہر لگنے لگا

ووہان، چین (اےایف پی) کرونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر وہان پابندی کے سائےمیں بھوتوں کا شہر لگنے لگا، ایسا لگ رہا ہے جیسے وہاں دنیا ختم ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق کرونا وائرس کے شکار چینی شہر وہان میں پابندیاں لگنے کے بعد گلیاں سنسان ہیں،جمعرات کو وہان شہر کے مکینوں کی جانب سے مدد کا مطالبہ کیاگیا اور غذائی قلت کے حوالےسے تشویش کااظہار کیاگیا، مذکورہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جہاز ،ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت معطل ہے۔

تازہ ترین