• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت کا ہر پروجیکٹ کرپشن، میگا اسکینڈل نظر نہیں آیا، تجزیہ کار

دیکھئے جیو نیوز کا پروگرام ”رپورٹ کارڈ“


کراچی (جنگ نیوز)جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں سینئر تجزیہ کار مظہرعباس، سلیم صافی، حفیظ اللّٰہ نیازی، بابر ستار، ارشاد بھٹی اورریما عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہر چھوٹے بڑے پراجیکٹ میں کرپشن ہے،تمام سیاسی پارٹیوں پر نظر دوڑائیں وہاں کوئی اخلاقیات اصول پر کھڑا نظر نہیں آتا، بڑی سطح پر کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، جمہوریت میں مداخلت سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔ 

میزبان ابصا کومل نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے موجودہ حکومت کی کرپشن فری دعوؤں کے باوجود ملک میں بڑھتی تحریک انصاف کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 

جمہوریت کمزور، کرپشن میں اضافہ موجودہ حکومت میں خراب ہوتی صورتحال کی وجہ کیا ہے؟سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ رپورٹ کو پوری طریقے سے دیکھنا ہوگا لیکن بظاہر یہی اشارہ کر رہی ہے کہ کوئی ایسی ریفارمز نہیں ہوئیں کہ چیزوں کو روکا جاسکے ٹھیک ہے بڑی سطح پر کوئی میگا اسکینڈل نہیں آ یا جس طرح ماضی میں آتے رہے ہیں۔

کل وزیراعظم نے اس چیز کو دہرایا کہ جو سیاسی لیڈر شپ ماضی میں رہی ہے وہ انتہائی کرپٹ ہے آج یقینا وزیراعظم کے سامنے جب رپورٹ گئی ہوگی تو انہوں نے یہ ضرور دیکھا ہوگا کہ وہ اپنے مخالفین پر الزام تو لگا رہے ہیں لیکن یہ رپورٹ 2019ء کی رپورٹ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے ریفارمز نہیں کیے گئے جس سے کرپشن کم ہوسکے۔ 

اداروں اور ڈیپارٹمنس کی سطح پر کرپشن کم کرنی کی طرف توجہ نہیں دی گئی نیب کی کارکردگی بھی سیاسی شخصیات کے درمیان محدود رہی۔

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس کے آٹھ نکات ہیں جن میں سے پانچ نکات بہت اہم ہیں جن میں سے ایک ہے منتخب نظام کی ساکھ اخلاقی برتری آپ تمام سیاسی پارٹیوں پر نظر دوڑائیں وہاں کوئی اخلاقیات اصول پر کھڑا نظر نہیں آتا۔

دوسرا جزا اور سزا کا نظام ان سترہ مہینوں سمیت گزشتہ ادوار میں بھی دیکھ لیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ نیب کی تعریف بھی کی ہے کہ 153 ارب کی ریکوری کی ہے لیکن نیب پر تنقید بھی ہمارے سامنے ہے ۔ 

مفادات کا تصادم کی بات کریں تو ہمارے معاشرے میں اس کی بہت مثالیں ہیں آٹا اور چینی کی تازہ مثال سب کے سامنے ہے ۔آخری نقطہ کرپشن کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی حوصلہ شکنی کرنا ان ساری وجوہات کی وجہ سے ہم تنزلی کا شکار ہیں۔

تازہ ترین