• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخو اپولیس وحمزہ فائونڈیشن کا تھیلسیمیاتدارک کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا پولیس اور حمزہ فائونڈیشن نے موروثی مرض تھیلیسیمیا کے تدارک وخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا جسکے تحت آگاہی مہم چلائی جائیگی اس بات کا اعادہ جمعرات کے روز سی سی پی او پشاورمحمد علی گنڈاپورنے حمزہ فائونڈیشن تھیلیسیمیا ویلفیئر بلڈ سروسز پشاوردورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ حمزہ فائونڈیشن ایک بہترین فلاحی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہے ، تھیلیسیمیامریضوں کی مدد کرنا معاشرہ کے ہرفرد پرلازم ہے ادارہ کے بانی اعجازعلی خان اور ڈاکٹر محمد طارق نے ادارے کی 13سالہ فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈبلیوایچ او ہدایات کی روشنی میں صحت مند خون واجزائے خون فراہمی کیساتھ ساتھ مریضوں کومفت ادوایات و خوراک بھی فراہم کیاجاتاہے، سی سی پی اونے ادارہ میں زیرعلاج تھیلسیمیابچوں و والدین کی عیادت کی اور انہیں بھرپورتعاون کا یقین دلایا ۔
تازہ ترین