• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے اساتذہ کی رجسٹریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے بورڈ سے الحاق شدہ تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فروری 2020سے نہم و دہم (سائنس و جنرل گروپ) کی امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کیلئے ایسے اساتذہ کرام کی رجسٹریشن جو مضامین نہم و دہم میں پڑھا رہے ہیں، ریسرچ سیکشن سے رجسٹریشن فارم حاصل کر کے دی گئی شرائط کو مکمل کر کے 15دن کے اندر اسی سیکشن میں جمع کرائیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ یاد رہے کہ اسکول کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صرف ایسے اساتذہ کرام کی رجسٹریشن کرائیں جو درجہ نہم و دہم میں متعلقہ مضمون پڑھانے کا تجربہ رکھتے ہوں ایسے اساتذہ کرام جن کی رجسٹریشن پہلے ہو چکی ہے اور رجسٹریشن نمبر بھی حاصل کر چکے ہیں انہیں دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف اسی صورت درخواست جمع کرائیں کہ تبدیلی گھر کا پتہ، اسکول کی تبدیلی، موبائل یا فون نمبر اگر تبدیل ہوا ہے۔ بورڈ ہذا کی رجسٹریشن کیلئے شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کے سربراہان رجسٹریشن فارم کی تصدیق کریں۔ (۱) بی ایڈ یا ماسٹر ڈگری میں متعلقہ مضمون میں کم ازکم 3سال کا تدریسی تجربہ ہو۔(۲) گریجویشن، بی اے ، بی ایس سی، بی کام ڈگری کے حامل اساتذہ کا متعلقہ مضمون میں 10 سال کا تدریسی تجربہ ہو۔(۳) گورنمنٹ اسکولوں کے اساتذہ کی سروس بک کی کاپی اور فرسٹ اپائنمنٹ کے لیٹر کی کاپی اور اسکول کے سربراہ اسکول کے لیٹر ہیڈ پر جاری کریں گے۔

تازہ ترین