• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 25 جنوری ، 2020

صحت بخش گاجر صرف 15 روپے کلو!!

گاجر کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند


گاجر کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، آنکھوں کی بینائی، خون پیدا کرنے اور جگر کے لیے گاجر کا استعمال بے حدمفید ہے۔

ان دنوں گاجر مارکیٹ میں 15 سے 20 روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

صحت کیلئے مفید گاجر صرف 15 روپے کلو!!
گجریلہ یا گاجر کی کھیر

گاجر کا جوس، حلوہ اور گجریلہ یا گاجر کی کھیر انتہائی لذیذ اور ذائقہ دار تو ہوتا ہی ہے مگر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گاجر انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گاجر کا لذیذ حلوہ کہاں کا زیادہ مشہور؟

ڈاکٹروں کے مطابق آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے کے علاوہ جگر کی صفائی اور خون پیدا کرنے کے لیے گاجر بے حد مفید ہے۔

صحت کیلئے مفید گاجر صرف 15 روپے کلو!!
گاجر کا حلوہ

ان دنوں گاجر 15 سے 20 روپے فی کلو کے حساب سے عام مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے اور بڑی تعداد میں گاجر کے خریدار بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: گاجر کو غریبوں کا سیب کیوں کہا جاتا ہے؟

گھروں اور بازاروں میں گاجر کا حلوہ اور گجریلہ (جسے گاجر کی کھیر بھی کہا جاتا ہے) جہاں استعمال کیا جا رہا ہے، وہیں اس کا جوس بھی انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہے۔

صحت کیلئے مفید گاجر صرف 15 روپے کلو!!
گاجر کا جوس

گاجر کے جوس کو کرشماتی مشروب بھی کہا جاتا ہے جو بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کے لیے بھی صحت کا خزانہ ہے۔