• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کو گاجریں اور بند گوبھی تحفے میں پیش


ضروری نہیں کہ شاہی خاندان کے افراد کوتحفے بھی بیش قیمت ملیں، کبھی کبھار ،گاجریں ا ور بند گوبھی دے کر بھی دے کر بھی لوگ اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کو اس وقت خوشگوار حیرت کا جھٹکا لگا جب سڈنی میں انہیں ایک شخص نے گاجروں کاتحفہ دیا۔

اس غیر متوقع تحفے کو انہوں نے شہزادہ ہیری کو بھی دکھایامگر یہ پہلی بار نہیں تھا۔اس سے پہلے شہزادی کیٹ کو ایک کیک دیا گیا تھا۔

ملکہ الزبتھ کو بکھنگم لندن انڈرگراونڈ کا نشان تحفے میں ملا تھا جبکہ ڈچس آف کورنیل،کمیلیا کو لندن میں ایک بڑے سائز کی بند گوبھی تحفے میں دی گئی تھی۔

تازہ ترین