• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت خطے کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے،ضیاء عباس

کراچی(استاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کا مسلم دشمن رویہ پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے، عالمی طاقتوں نے اس کا نوٹس نہیں لیا تو پھر اس خطے میں ایسی جنگ کا آ غاز ہوگا جو سب کے لئے بربادی سے کم نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو اس کا فوری نوٹس لینا ہوگا،بھارت نے کشمیر کے بعد خود اپنے ملک میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے حوالے سےجو شوشہ چھوڑا ہے اس سے بھارت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا،مودی حکومت کے اقدامات نے بھارت کو سیکولر کے بجائےجنونی ہندو ریاست بنا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج اعتدال پسند ہندو،عیسائی اور سکھ بھی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس متنازع شہریت بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
تازہ ترین