کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چیف آف دی ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل ٹائٹل احمد بیگ نے جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن شبیر اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی انعامی رقم 82 لاکھ روپے تھی۔ شہباز مسیح نے ہول ان ون کر کے پچپن لاکھ روپے کی گاڑی اپنے نام کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کے بجائے رقم لے کر اپنا گھر بنائیں گے۔