• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ، چھ پوائنٹس بھی منہا

جوہانسبرگ (جنگ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ اور سیریز تو ہار گئی ساتھ ہی اسے جرمانہ بھی ہوگیا۔ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر ہوم سائیڈ کو میچ فیس کا 60 فیصد جرمانے کے ساتھ آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 6 پوائنٹس سے بھی محروم کردیا ہے۔پروٹیز نے مقررہ وقت تک تین اوورز کم کرائے تھے۔جنوبی افریقی ٹیم سات ٹیسٹ میچز میں30 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین