• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک عشرہ قبل کےمقابلے میں مکانوں کی قیمت میں 135000 پونڈ کااضافہ

لندن (پی اے) ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک عشرہ قبل کے مقابلے میں اب نیا مکان خریدنے والوں کو ایک عشرہ قبل کے مقابلے میں دوتہائی سے زیادہ یعنی کم وبیش ایک لاکھ 35 ہزار پونڈ زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق 2019میں برطانیہ میں مکانوں کی اوسط قیمت 3 لاکھ 30ہزار 984 پونڈ تھی جوکہ 2009کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ یعنی ایک لاکھ 96 ہزار 386پونڈ تھی، اس طرح ایک مکان کی قیمت میں اوسطاً ایک لاکھ 34 ہزار 598 پونڈ اضافہ ہوا۔ لندن میں نیا مکان خریدنے والوں کو اوسطاً6 لاکھ 41ہزار 118 پونڈ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے جو کہ 2009کے مقابلے 103فیصد زیادہ ہے، کیونکہ 2009میں اس طرح کے مکان کی قیمت 3 لاکھ 15ہزار 707پونڈ ادا کرنا پڑتی تھی۔ اسی طرح نئی پراپرٹی خریدنے والوں کو ایکویٹی کیلئے بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ ریسرچ کے مطابق 2019میں برطانیہ میں مکان خریدنے والوں کو کم وبیش ایک لاکھ پونڈ جمع کرانا پڑتے ہیں جبکہ ایک عشرہ قبل انھیں اس مقصد کیلئے صرف 72 ہزار 75 پونڈ جمع کرانا پڑتے تھے، اس طرح ایکویٹی کی یہ رقم عشرے سے قبل کے مقابلے میں 27ہزار پونڈ زیادہ تھی۔ لندن کے لوگوں کو مکان خریدنے کیلئے سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ 97ہزار 700پونڈ جمع کرانا پڑتے ہیں، یہ رقم ایک عشرے کے قبل کے مقابلے میں کم وبیش دگنی ہے۔ لائیڈز بینک کے تخمینے کے مطابق 2019کے دوران3 لاکھ 47ہزار 758 افراد نے مارگیج کے ذریعے مکان خریدے جوکہ 2009کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ جبکہ 2018 کےمقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔
تازہ ترین