کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے مستعفی ہونے کی دھمکی پر ایرانی فوج نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا اعتراف کیا ورنہ وہ اس معاملے کو چھپانے کی کوشش کررہے تھے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 7 جنوری کو ایران نے امریکی فورسز پر بیلسٹک میزائلز داغے تھے، جس پر ایران، امریکا کی جانب سے جوابی حملے کے لیے ہائی الرٹ پر تھا اور ایرانی فوج کی جانب سے مزید میزائل داغے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے افسر نے تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک نامعلوم طیارہ دیکھا اور ان کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے چند سیکنڈز تھے۔