• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاندھی جی نے پاکستان سے جنگ کا مطالبہ کیا، امن کا نوبیل پرائز کھودیا

کراچی (ویب نیوز) بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ گاندھی جی نے پاکستان کے ساتھ جنگ کا مطالبہ کیا تھا جبکہ انہوں نے امن کا نوبیل پرائز کھودیا تھا۔ اخبار لکھتا ہے کہ نوبیل آرکائیوز سے پتہ چلتا ہے کہ مہاتما گاندھی کا انتخاب امن پرائز میں تین مرتبہ کیا گیا تھا لیکن ایک گمراہ کن خبر اور بعد میں ان کے قتل سے ان کا یہ موقع ضائع ہوگیا۔ اخبار کے مطابق نارویجن نوبیل کمیٹی کے آرکائیوز سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پانچ مرتبہ نامزد کیا گیا اور تین مرتبہ ان کا انتخاب کیا گیا لیکن دعائی مجلس کی ایک گمراہ کن نیوز رپورٹ، جس میں انہوں نے بظاہر پاکستان سے جنگ کی حمایت کی تھی، نے ان سے ایک مرتبہ یہ موقع چھین لیا۔ بعد میں 1948 میں انہیں اوسلو بلالیا جاتا اگر نتھو رام نہ ہوتے۔ ناقدین نے الزام لگایا کہ نوبیل کمیٹی کا یورو سینٹرک (یورپ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے) ورلڈ ویو (دنیا کے بارے میں سوچنے کا ایک طریقہ) تھا اور جب اس نے گاندھی کو ایوارڈ نہ دینے کا انتخاب کیا تو اسے برطانیہ کو غلط طریقے سے رگڑنے کا خوف تھا۔
تازہ ترین