• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی آئی اے نے چین کیلئے تمام براہ راست پروازیں معطل کر دیں

پی آئی اے نے چین کیلئے تمام براہ راست پروازیں معطل کر دیں 


اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر چین کیلئے اپنی تمام براہ راست پروازیں معطل کر دی ہیں فی الوقت یہ فیصلہ دو فروری تک نافذ العمل ہوگا اور اس عرصے میں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی کوئی پرواز براہ راست چین نہیں جائے گی تاہم دو فروری کے بعد صورتحال کے پیش نظر چین کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے اس فیصلے کے بارے میں تمام متعلقہ شعبوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین