• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کا طوفان رواں ہفتے بھی نہ تھم سکا

مہنگائی کا طوفان رواں ہفتے بھی نہ تھم سکا


مہنگائی کا طوفان رواں ہفتے بھی نہ تھم سکا، 2 ہفتوں میں چینی کی قیمت 4 روپے 77 پیسے بڑھ گئی۔

محکمہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمت میں 4 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 79 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 1 روپے 17 پیسے فی کلو کا اضافہ ہواجو گزشتہ ہفتے 3 روپے 60 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 24 روپے مہنگا ہوا۔

دالیں، بکرے کا گوشت، کوکنگ آئل،پاؤڈرملک بھی مہنگا ہوا، ہفتے بھر میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق لہسن ایک ہفتے کے دوران 11 روپے فی کلو، چکن برایلر مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

تازہ ترین