• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کشمیر ہوں میں، شہ رگ پاکستان کی‘ ISPR کا نغمہ جاری

یوم یک جہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری


5 فروری، یومِ یکِ جہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے کے بول ہیں ’کشمیر ہوں میں، شہ رگ پاکستان کی‘، ’کتنے وانی تو مارے گا، میرے ہر بیٹے نے کھائی قسم ایمان کی‘۔

جوش، جذبے اور ولولے سے بھرپور آئی ایس پی آر کے کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے جاری کیے گئے اس نغمے کو ساحر علی بگہ نے گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کشمیر میں جاری ظلم کی مثال نہیں ملتی، مشعال ملک

یہ نغمہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی قابض و غاصب فوج کی جانب سے جاری ظلم و ستم کو بے حد خوبصورتی سے اجاگر کر رہا ہے اور ہر پاکستانی کے دل کا ترجمان ہے، جسے ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

تازہ ترین