• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں میرے ساتھ کون شامل ہوگا؟غیر ملکی بلاگر

غیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا ہے کہ ’میرے ساتھ کشمیریوں کی حمایت میں کون آئے گا۔‘

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر غیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ ماہ 24 جنوری کو کیا جانے والا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ 5 فروری کو تمام اندرونی اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی 8 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں آئیں جن کو مودی سرکار نے گزشتہ 6 ماہ سے بھارتی فوجیوں کے گھیرے میں رکھا ہوا ہے۔‘

سنتھیا ڈان رچی نے عمران خان کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ہوں۔‘

غیر ملکی بلاگر نے سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا کہ ’آپ میں سے کتنے لوگ میرے ساتھ شامل ہوں گے؟‘

سنتھیا ڈان رچی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ KashmirSolidarityDay بھی استعمال کیا۔

غیر ملکی بلاگر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ کشمیریوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں کشمیریوں کی کہانی دُنیا کو سُنانے میں اُن کی مدد کروں گی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس میں وقت لگے گا، مجھے اُمید ہے کہ کشمیری عوام کے حقیقی دوست اِس میں ضرور اکھٹے ہوں گے تاکہ ہم کشمیریت کی اپنے انداز میں مدد کریں۔‘

اُنہوں نے اپنے اِس ٹوئٹ میں بھی ہیش ٹیگ KashmirSolidarityDay استعمال کیا۔

یہ بھی دیکھئے:  مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یک جہتی کے اظہار کا دن


واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے، یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جبر کے خلاف منایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین