• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یوم یکجہتی کشمیر، ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے یک جہتی کے اظہار کا دن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے، اس دن کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں،عمران خان

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر،نسل کشی کی تیاری، سری نگر میں بنکرز قائم، شوٹرز تعینات، مسلمان پولیس اہلکاروں سے اسلحہ لے لیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جبر کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کی مرکزی تقریب مظفر آباد میں ہوگی، اس سلسلے میں ملک بھر میں آج احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

آج کے دن پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے لیے ہم آواز ہے جبکہ مختلف تقاریب میں قابض سیکیورٹی فورسز کا چہرہ بے نقاب کیا جائے گا اور کشمیری ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر اور افغانستان 2020 میں

یہ بھی پڑھیے: دوستو! کشمیر گھمبیر مسئلہ، حل کرو، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پُلوں پر کچھ دیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، خیبر پختون خواہ کو مظفرآباد سے ملانے والے مقام برار کوٹ پر بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج سہ پہر 3 بجے جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہِ فیصل پر انسانی ہاتھوں سے طویل زنجیر بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کشمیریوں کے لیے کوئی کردار ادا نہ کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کوالالمپور میں ملائیشین تھنک ٹینک سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم مسلم ممالک تو کشمیر پر او آئی سی کا ایک سربراہ اجلاس تک نہیں بُلا سکے۔

تازہ ترین
تازہ ترین