• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار فیڈ ملز کو گندم خریدنے کی اجازت دی گئی، عاصم رضا

ملکی تاریخ میں پہلی بار فیڈ ملز کو گندم خریدنے کی اجازت دی گئی، عاصم رضا


چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈ ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت دی گئی، جبکہ سیکریٹری لائیو اسٹاک نے فیڈ ملز کو گندم خریدنے کی اجازت دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا مظفر حسین شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیئر مین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

عاصم رضا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈ ملز کو گندم کی خریداری کے لیے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جبکہ پنجاب سے فیڈ ملز نے 11 لاکھ ٹن گندم خریدی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ضرورت سے زائد گندم موجود ہے، نئی گندم کی فصل آنے کے بعد پرانی 8  لاکھ ٹن گندم بچ جائے گی۔

عاصم رضا نے کہا کہ کے پی میں آٹے اور گندم کی ترسیل بند ہونے سے وہاں قلت پیدا ہوئی جبکہ سندھ میں ٹرانسپورٹر کی ہڑتال کے باعث قلت پیدا ہوئی۔

خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے محمد نعیم نے اعتراف کیا کہ کے پی اور بلوچستان حکومت کی نالائقی کے باعث گندم کی قیمت بڑھی۔

سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کہا کہ جون میں 3 بارگندم کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تازہ ترین