• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کُھل گئے


صوبے میں سی این جی اسٹیشنز 7 دن کی بندش کے بعد آج صبح 7 بجے سے12 گھنٹے کے لیے کھل گئے ہیں۔

سی این جی بھروانے کے لیے رات گئے سے ہی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں ، رکشوں، ٹیکسیوں اور بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہورہی ہے جس کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے.

سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے باوجود متعدد پمپوں پر مطلوبہ پریشر دستیاب نہیں تھا جس کی وجہ سے صارفین میں غم و غصہ پایا گیا۔

واضح رہے کہ شہریوں کے لیے سی این جی گاڑیاں رکھنا عذاب بن گیا اور ٹنکی فل کرانے کے لیے گھنٹوں پہلے قطار لگانا پڑتا ہے۔

تازہ ترین