• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چینی کے تھوک ریٹ میں 400 روپے کی کمی


لاہور میں چینی ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے چینی کا تھوک ریٹ نیچے آگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو چینی کی بوری کی قیمت پر 400 روپے کمی سامنے آئی ہے۔

چینی ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے چینی کی بوری 4 ہزار سے کم ہوکر 3600 روپے پر آگئی ہے۔

پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت اس کے باوجود کم نہ ہوسکی، دکاندار اب بھی 80 روپے فی کلو چینی فروخت کررہے ہیں۔

دوسری طرف لاہور کی اکبری منڈی میں آج احتجاجاً کاروبار بند رہا، تاجروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بعض ڈیلرز کو گزشتہ رات گھروں سے اٹھالیا گیا، انہیں رہا کیا جائے۔

تاجروں نے مزید کہا کہ کھاتے چیک کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، آج اکبری منڈی میں چینی کا لین دین نہیں ہوا اور نہ ہی ریٹ نکلا۔

تازہ ترین