• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کی سیاسی مداخلت قانون کیلئے نقصاندہ ہے، نینسی پیلوسی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے سابق ساتھی راجر سٹون کی سزا 9 سال کرنے کی تجویز کی مذمت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے راجر سٹون کی سزا پر تبصرہ کر کے سیاسی مداخلت کی ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نینسی پیلوسی نے محکمہ انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ راجر سٹون کی سزا 7 سے 9کرنے کی تجویز مسترد ہونے کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذلت آمیز بات ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے راجر سٹون کے معاملے پر قانونی تجاویز واپس لے کر قانون کی حکمرانی کو شدید نقصان پہنچایا ہے لہذا پراسیکیوٹرز کا اس کیس سے پیچھے ہٹ جانا قابل تعریف ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ راجر سٹون کے کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ راجر سٹون نے نومبر میں 2016 ءکے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے اور ڈیموکریٹک ذرائع کی طرف سے ای میلز ہیک کرنے پر گواہ کے ساتھ جعل سازی میں ملوث پائے گئے۔ فیڈرل پراسیکیوٹرز نے قانون کی بالادستی کے لئے راجر سٹون کو 7 سے 9 سال تک قید کی سزا کرنے کی تجویز پیش کی۔
تازہ ترین