• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں چوروں کی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلمی انداز میں واردات


برطانیہ میں چوروں کی ٹیکنالوجی کے ذریعے فلمی انداز میں واردات


یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم جرائم کی اس دنیا میں اب ٹیکنالوجی کا استعمال فروغ پاتا جا رہا ہے۔

جی ہاں، برطانیہ کے Dudley میں ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کی ایسی ہی واردات ہوئی جس میں چور آئے اور ایک گھر کے پارکنگ لاٹ میں داخل ہوئے اور ٹرانسمیٹر کے ذریعے سگنل کیچ کئے اور صرف ساٹھ سیکنڈ کے اندر فلمی انداز میں 39,000پاؤنڈز کی مرسڈیز چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اس سے قبل بھی چوری کے ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں چوروں نے اپنی ذہانت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سگنل کیچ کئے اور مہنگی ترین گاڑیاں لے اُڑے تھے۔