• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں ورلڈ ٹیکسٹائل نمائش، ایسے ایونٹ کاروباری مصنوعات کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں، معین الحق

پیرس (رضا چوہدری ) پیرس میں منعقدہ یورپ کی سب سے بڑی ورلڈ ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستان کی 21 کمپنیوں نے اپنی معیاری صنعتی مصنوعات کے ساتھ بھرپور انداز سے شرکت کی۔ یہ ٹیکسٹائل نمائش سال میں دو بار لگائی جاتی ہے، پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ معروف فیکٹریز نے اپنی اعلیٰ اور معیاری مصنوعات کے سٹال لگائے تاکہ وہ اپنی اعلی اور معیاری مصنوعات کو یورپین ممالک میں متعارف کرواسکیں۔ پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کپڑے، تیارشدہ ملبوسات اور جینز سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کو بھی اس نمائش میں شرکت کرنے کیلئے سہولیات فراہم کیں۔ فرانس میں سفیر پاکستان معین الحق نے پاکستانی کمپنیوں کو اس اہم نمائش میں اپنی اعلٰی، معیاری اور منفرد مصنوعات کے ساتھ شرکت کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کی نمائش میں شرکت سے انہیں اپنے ہم منصبوں سے ملنے، بات چیت کرنے اور اپنی کاروباری مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ نئے کاروباری طریقہ کار سے بھی رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے جس سے ہمارے ملک کی صنعتی ترقی اور کاروبار میں اضافہ ہو گا۔ اس ورلڈ ٹیکسٹائل نمائش میں چوبیس ممالک کے 1700 نمائش کنندگان نے شرکت کی اور 113 ممالک کے 29000 سے زائد تاجروں، کاروباری افراد اورمصنوعات بنانے والوں کے نمائندوں کو اپنی مصنوعات کی طرف راغب کیا۔ نمائش کا مقصد بین الاقوامی صنعتی مصنوعات تیار کرنے والے اور پیشہ ورانہ افراد کیلئے اپنی معیاری مصنوعات کو یوپین منڈیوں تک رسائی کیلئے ایک آسان اور مفیدراستہ مہیا کرنا ہے۔

تازہ ترین