ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ عناصر ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں، جس کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ 30 روز تک ضلع بھر میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی، جبکہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس سرکل افسران کو اس حکمنامے پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔