• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہری ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں: دفترِ خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری محتاط رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں اور پاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں، ہنگامی صورتِ حال میں شہریوں کو فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی شہر زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلرز کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ نے شہریوں سے صورتِ حال پر نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان کے مطابق سفارتی مشنز پاکستانیوں کی معاونت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

قومی خبریں سے مزید