• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کیلئے جلد اسمارٹ کارڈ متعارف کروایا جائے گا، قاسم نوید قمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نےکہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے جلد اسمارٹ کارڈ متعارف کروایا جائے گا، خصوصی افراد کے سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے،انہوں نے میرپور خاص میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر 28 سالہ نوجوان معروف کے اقدام خودکشی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپور خاص سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال میرپور خاص کو زخمی نوجوان کے مکمل علاج معالجے کی بھی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد سندھ حکومت پر بھروسہ رکھیں ان کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا اور ان کی حق تلفی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین