• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی رنجش پر دو افراد کی ناک کاٹنے اور تشدد میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کہوٹہ پولیس نے معمولی رنجش پر دو افراد کی ناک کاٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی واردات میں ملوث ملزم ساجد اورنگزیب عرف ساجا گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے دو قریبی دوستوں کو سیر کے بہانے کہوٹہ لے جا کر جنگل میں باندھ کر تشدد بنایا اور ناک کاٹ کر رقم اور موبائل چھینا ،متاثرہ افراد کی درخواست پر دو نامزد اور تین نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا، پولیس نے واردات میں ملوث نامزد ملزم ساجد اورنگزیب عرف ساجا کو گرفتار کر لیا،ملزم کے انکشاف پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
تازہ ترین