• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر جیکسن پاکستانیوں کی مہمان نواز کے مداح ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے سابق لیجنڈری پاپ گلوکار مائیکل جیکس کے بھانجے جعفر جیکسن حال ہی میں پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لائے اور یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔مائیکل جیکسن کے بھانجے اور گلوکار جعفر جیکسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ’چائنا پاکستان انویسمنٹ کارپوریشن‘ کے بورڈ کے رکن کے ساتھ پاکستان آئے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران جعفر جیکسن نے میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کی دو یونیورسٹیوں کا دورہ کیا، وہاں کا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرنا حیرت انگیز تھا، یہ سب بے حد ہمدرد اور باصلاحیت تھے، اور مجھے یہ چیز بے حد اچھی لگی کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس حوالےسے بے حد پر جوش ہیں۔جعفر جیکسن نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہترین محسوس ہوا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تمام لوگ بے حد ہمدرد اور خوش مزاج ہیں۔جعفر جیکسن نے کہا کہ میں مستقبل میں یہاں دوبارہ آکر شو کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں، میں اس سفر میں ایک ایک سیکنڈ لطف اندوز ہوا ہوں۔

تازہ ترین