• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ایک بار پھر ہڑتال

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ایک بار پھر ہڑتال


لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایک بار پھر ہڑتال پرچلے گئے ہیں، عملے کی ہڑتال کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پھر کوڑے کے ڈھیر لگ گئے۔

لاہور کے علاقوں نسبت روڈ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، شادمان اور ملحقہ علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جبکہ کوڑے دان بھی اٹے پڑے ہیں، سڑکوں پر گندگی اور بدبو پھیلی ہے۔

راہ گیروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کچرا نہ اٹھانا ایل ڈبلیو ایم سی کا وطیرہ بن چکا ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ کچھ ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کررکھی ہے۔

تازہ ترین