• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ،لیاری ،ماڑی پور اورہاکس بے میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے ایم دی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر سائٹ کے علاقے نورس چورنگی کے قریب پانی چورو ں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین پانی کی آڑ میں سرکاری لائنوں کا پانی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرنے والے نیٹ ورک کا قلع قمع کردیا ہے،ایک فیکٹری کے احاطہ کی دیواریں مسمار کرکے زیرزمین گزرنے والے8,8انچ قطر کے 3000فٹ طویل 10پائپ اکھاڑ دیئے، آپریشن میں واٹربورڈہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرطابش رضا حسنین ، ایس ای ڈبلیوٹی ایم آصف قادری ، ایگزیکٹیوانجینئر سی ٹی ایم وایف ٹی ایم تنویر احمد ، عرفان اللہ اور ان کے عملے نے حصہ لیا ،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج راؤقسیم اپنی فورس کے ساتھ موجودتھے ،ایک اور کارروائی میں واٹربورڈ نے لیاری ،ماڑی پور،ہاکس بے وقریبی علاقوں کو فراہم کیئے جانے والے 4لاکھ گیلن پانی کی چوری روک دی ہے ایم ڈی واٹربورڈ نے کامیاب کارروائی پر آپریشن میں شریک واٹربورڈ ڈسکنکشن اسکواڈ کے افسران اور عملے کو مبارکباد دی ہے ، دریں اثنا ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے متعلقہ افسران کو ملزمان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تازہ ترین