• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھا نہ کورال کے علا قے پنج گراں میں عابد نے اپنےدو ساتھیوں کے ہمراہ محمد رئیس کے جنرل سٹو ر سے اسلحہ کی نوک پر 5 لاکھ روپے چھن لیے اور مزاحمت پر مدعی کے بھا ئی محمد مسعود کو گو لی مار کر زخمی کر دیا ،فا ئر نگ کر کے علا قے میں خوف وہراس بھی پھیلایا۔ دو ملزمان مو ٹر سائیکل اور30بور پستول چھوڑ کر بھاگ گئے۔تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قے ایچ نا ئن با زار کی پارکنگ سے سرمد احمد کی کار زیڈ وی 188 اور تھا نہ کو ہسار کے علا قے بلیو ایر یا سے اطہر جا وید کی 125 مو ٹر سائیکل اے ڈی ایم 003 چوری ہو گئی۔تھا نہ کو ہسار کے علا قےمیں علی نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کی نوک پر پٹر ول پمپ سے ملحقہ ٹک شاپ پر قبضہ کر لیا ،جان سے ما رنے کی دھمکیا ں دیں اور ملازم فا روق کو حبس بے جا میں رکھا نقدی اور قیمتی سامان بھی چوری کر لیا۔سہا لہ پولیس نے وقار خالد کی رپورٹ پر محمد اسما عیل کے خلاف خیا نت مجر مانہ کا مقد مہ درج کر لیا ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مو ٹر سائیکل اے این این 015 اور 5 لاکھ روپے ما لیت کی سینٹری کا سامان خور دبر د کر لیا ۔کوہسار پولیس نے نوید ظفر کی رپورٹ پر دانش صدیقی کے خلاف 5 لاکھ روپے اور سبزی منڈی پولیس نے عر فان اللہ کی رپورٹ پر محمد ساجد کے خلاف 25 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقد مہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین