• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سواریوں سے بھرا رکشہ نہر میں جا گرا،بچی سمیت 7 افراد ڈوب گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)قادرپوراں کے علاقہ میں سواریوں سے بھرا رکشہ نہر میں جا گرا،پانچ سالہ بچی سمیت سات افراد ڈوب گئے،تفصیلات کے مطابق قادر پوراں کے علاقہ شاخ مدینہ میںمحکمہ انہار کی غفلت سے رکشہ 7مسافروں سمیت نہر میں جاگرا، 6افراد کو نہر سے نکال لیا گیا جبکہ ایک پانچ سالہ بچی نہر میں ڈوب گئی،ریسکیو ٹیم نے لاپتہ بچی کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا مگر بچی نہ مل سکی۔
تازہ ترین