آپ آف لائن ہیں
اتوار4؍شعبان المعظم 1441ھ 29؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بدھ اور جمعرات کو بارش کی پیش گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں محکمۂ موسمیات نے بدھ کی شام اور جمعرات کو بارش کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ کشمیر، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے زیرِ اثر بدھ کی شام اور جمعرات کو بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ اور اسلام آباد میں بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے علاقوں جہلم، میاں والی، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں برفباری، بارشوں میں 20 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاول پور اور سکھر میں تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی کے پی کے میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید