• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سبی کا رنگارنگ تاریخی اور روایتی میلہ آج سے سبی میں شروع ہورہا ہے۔

میلے کی افتتاحی تقریب آج سبی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی میلے کاباضابطہ افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر قومی نغمہ ،فلاور شو ،جانوروں کی نمائش گھوڑا ناچ،علاقائی رقص ،نیزہ بازی ،رسہ کشی ،ملاکڑہ،موٹرسائیکل جمپ و دیگر پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔

سبی میلے کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ایف سی ،پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مکمل طور پر سیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔

سبی میلہ 23 فروری تک جاری رہےگا۔