• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، نومسلم علیزہ کا کم عمر میں نکاح کرانے کا الزام ، شوہر علی رضا سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد نومسلم علیزہ کا کم عمر میں نکاح کرانے کے الزام میں سید سراج احمد شاہ،شوہر علی رضا سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،سیشن جج نے سید سراج احمد،لعل محمد اور گلن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں نو مسلم علیزہ کے عدالتی فیصلے کے بعد تھانہ سول لائین پولیس نے ایس ایچ او ہدایت اللہ بجارانی کی مدعیت میں نو مسلم علیزہ کا کم عمر میں نکاح کرانے کے الزام میں درگاہ امروٹ شریف کے گادی نشین سید سراج احمد شاہ امروٹی،شوہر علی رضا سولنگی،لعل محمد،گل محمد سمیت 6 افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔
تازہ ترین