• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی پی کے دفتر میں اسٹڈی سرکلز کا آغاز

کوئٹہ( اے پی پی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین و مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ کی ہدایت پر ضلعی کونسل کے زیر اہتمام ایچ ڈی پی کے مرکزی دفتر کوئٹہ میں علمی سیاسی اور سماجی موضوعات پر مبنی اسٹڈی سرکلز کا آغاز کردیا گیا، سڈی سرکلز پیر اور جمعہ شام 8 سے 10 بجے رات تک منعقد ہونگے۔ جس میں کتاب خوانی، لیکچرز اور مباحثوں کے سیشز شامل ہونگے، منعقد ہونے والے سیشن میں وائس چیئرمین ایچ ڈی پی ڈاکٹر اصغر چنگیزی نے پارٹی اور معاشرے میں سیاسی کارکن کی ذمہ داری اور خود سازی پر لیکچر دیا اور آخر میں سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔
تازہ ترین