• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8پولیس اہلکاروں کے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے دو سب انسپکٹروں سمیت 6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 29 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام راحیل میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹروں راقب عثمان اور ارسلان عارف،ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد،کانسٹیبلوں شاہد ظفر، تصور حسین اور جاوید اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تازہ ترین