• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران نے ایکسائز اہلکاروں کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی

پشاور ( وقائع نگار)مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر اور پی بی سی کے لیڈر شرافت علی مبارک نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں کے ہتک آمیز اور ناروا رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو تاجر برادری راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کے نام پر پشاور کی تاجر برادری بالعموم اور خصوصاً کیمسٹ برادری کو ناروا پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز اور گرفتاریوں کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔ شرافت علی مبارک نے وزیر اعلٰی محمود خان،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور صحت کے صوبائی وزراء سے اپیل کی کو وہ تاجر برادری کو درپیش مسائل اور خصوصاً کیمسٹ برادری کے کیٹیگری بی کے مسئلے کو باہمی مشاورت سے حل کریں اور فوری طور پر کٹیگری بی کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ کیمسٹ برادری یکسوئی سے اپنے کاروبار پر توجہ دے سکے۔ شرافت علی مبارک نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی سرکاری محکمہ کے اہلکار نے تاجروں کو ناجائز ہراساں کیا یا تضحیک کی تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمے، انتظامیہ اور صوبائی حکومت پر ہوگی۔
تازہ ترین