آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رابی پیرزادہ اور سارہ چوہدری لمبے عرصے بعد ایک ساتھ

سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری اور رابی پیرزادہ کی ایک دوسرے سے لمبے عرصے سے ملاقات ہوئی، دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔


 رابی پیرزادہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اور سارہ چوہدری ایک لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ۔‘

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’میں نے اور سارہ چوہدری نے ایک ساتھ شوبز انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا پھر اُس کے بعد سارہ چوہدری اللّہ کے راستے کی جانب گامزن ہوگئیں تھیں اور میں شوبز میں ہی رہی۔‘

سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ ’اب مجھے بھی اللّہ نے ہدایت دی ہے اور میں بھی اسلام کے راستے پر چل پڑی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ میں اپنے دین کو مزید سیکھ سکھوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن میں اپنے راستے پر مستحکم ہوں۔‘

رابی پیرزادہ نے یہ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

اِس سے قبل رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کر رہی ہیں اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اُن کی پڑھی ہوئی ’حمد‘ بھی چل رہی ہے۔


رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اِس پینٹنگ کو مکمل کرنے میں مجھے عمر لگ جائے گی لیکن میں اپنی پینٹنگ میں قرآن پاک کی آیات لکھتی ہوں اور یہ میری قرآن پاک سے محبت ہوسکتی ہے۔‘

واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید