• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنا چاہتا ہوں، سنگاکارا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا کہتے ہیںبین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنا چاہتا ہوں، اپنے ساتھ پاکستانی عوام کی گرمجوشی، تماشائیوں کا شاندار استقبال اور لاہور کے سفر کی حسین یادیں لے جارہا ہوں۔10 سال بعدپاکستان آنے پر بہت خوش ہوں۔ آنے کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر راہ ہموار کرنا ہے۔کسی بھی دورے کے دوران ہوٹل تک محدود رہنے کی بجائے شہر کے مختلف علاقوں کی سیر کرنا ہمیشہ خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔ لاہور میں ایم سی سی کی ٹیم متعدد بار جمخانہ گولف کورس گئی،کھلاڑیوں نے وہاں کی مہمان نوازی کا بھرپور لطف اٹھایا۔صرف گذشتہ تین ماہ کے دوران سری لنکا کرکٹ ٹیم، دو ٹیسٹ جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے مکمل ایڈیشن کا انعقادپاکستان میں ہورہا ہے۔ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔
تازہ ترین