• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، انتظارختم، ایکشن شروع، شایان شان افتتاح، رنگارنگ تقریب

پی ایس ایل، انتظارختم، ایکشن شروع، رنگارنگ تقریب


کراچی (عبدالماجد بھٹی ) پی ایس ایل فائیو کا انتظار ختم اور ایکشن شروع ہوگیا، شایان شان افتتاح،رنگارنگ تقریب، کراچی میں روشنیوں اور رنگ و نور کے سیلاب میں پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہوگیا، ڈیڑھ گھنٹہ جاری افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا جوش وخروش قابل دید ،فنکاروں نے بھی اپنے جوہر دکھائے،راحت فتح علی خان،علی عظمت،ابرار الحق،آئما بیگ اور سجاد علی سمیت350فنکاروں نے جم کر اپنا رنگ جمایا،تمام چھ ٹیموں کے مالکان اور چار ٹیموں کے کپتانوں سے فیئر پلے کا حلف لیا گیا۔

’پاکستان سپر لیگ سیزن 5‘ کی پاور فُل اور دھماکے دار ایونٹ کی دلکش تقریب پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے نشر کی گئی۔ 

تقریب کے اختتام پر آتش بازی کے مظاہرے سےتیار ہو تی گونج میں پورا اسٹیڈیم جھوم اٹھا، آتش بازی کے مظاہرے میں فنکاروں نے تقریب کو چار چاند لگادیئےیہ شاندار مناظر اس سے قبل کرکٹ میدان میں دکھائی نہیں دیئے،ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی تقریب میں شائقین کرکٹ کا جوش وخروش قابل دید تھا۔

تماشائیوں نے ڈیجیٹل لائٹس کے ایفکٹس کا بھرپور نظارا کیا،پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

اسٹیڈیم میں موجود بڑی اسکرین پر ایک وڈیو چلائی گئی جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اہم شہروں کی خوبصورت طریقے سے منظر کشی کی گئی تھی۔

اس کے بعد علاقائی موسیقی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی پر دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17مارچ2019 کو ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم پورا سال ایل پی ایس ایل پاکستان میں منعقد ہو گا اور وہ وعدہ ہم نے آج پورا کردیاافتتاحی تقریب میں صنم ماروی،سوچ بینڈ اور فرید ایاز قوال نے صوفیانہ کلام پیش کیا جس کے بعد سجاد علی اور آئمہ بیگ نے فن کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین